0

پنجاب میں سبزی، فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنیکا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا۔پیرکولاہورہائیکورٹ نے اظہررشید سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست میں پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنے کے اقدام کوچیلنج کیا گیا۔درخواست گزاروں کے وکیل صفدرشاہین پیرزادہ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے4 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کرکے صوبے بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کردیا اورقانون کے تحت اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔وکیل کے مطابق موقف سنے بغیر نوٹیفکیشن کے ذریعے عہدوں سے ہٹانا قانون کے منافی ہے اور پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن آئین اور قانون میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔عدالت نے پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں