0

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنیکی اجازت

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنیکی اجازت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے وکلا کی جانب سے ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی گئی تھی جسے امریکی سپریم کورٹ نے مستردکردیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استغاثہ کے وکلا کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے لیے مطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سیقبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کوطویل عرصے سے جاری وچ ہنٹنگ قرار دے چکے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں