0

ایبٹ آباد میں کورونا ویکسینیشن کے حواے سے اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد اور ایوب ٹیچنگ کمپلیکس کے نمائندہ کوہدایات جاری کیں کہ تمام ہیلتھ ورکرز کی محکمہ ہیلتھ ویکسینیشن کو جلد از جلد ممکن بنائے۔یہ ہدایات انہوں نے منگل کے روز فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاو کے لیے ویکسینیشن سے متعلق اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں ویکسینیشن کی موجودہ صورتحال زیر بحث آئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد اور انکی ٹیم نے اب تک کی ویکسینیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریف کیا جس کے مطابق اب تک 650 سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسنیشن کے طریقہ کار کے مطابق منظم انداذ سے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عامر، ایس پی پولیساشتیاق خان، نمائندہ ایوب ٹیچنگ ہا سپٹل اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے نے تما م ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بازار چیکنگ، ریٹ فکسیشن، فلور ملوں کو گندم کی فراہمی اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں شجر کاری اور صفائی مہم کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان نے شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریف کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے صفائی مہم کے تحت سڑکوں کے اطراف اور کھلے ایریا کے ساتھ گلی محلوں کے اندر صفائی کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد کو فلور ملوں کو گندم کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے تمام آفیسرز کو ٹاسکس کی فراہمی کے حوالے سے پی ایم آر یو برانچ اورڈی سی آفس کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ طارق اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی، ایس پی پولیس اشتیاق خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں