بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) کیٹیگری اے ہسپتال بٹ خیلہ میں ہیلتھ فرنٹ لائن ملازمین کوکرونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن شروع اسسٹنٹ کمشنر سہل خان اورایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحمان نے افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع ملااکنڈمیں بھی محکمہ صحت کے ملازمین ڈاکٹرپیرامیڈیکس نرسز اورکلاس فورملازمین نے کروناوباء کے خلاف بھرپورجدوجہدکرکے متعددملازمین خود اس مرض میں مبتلاہوگئے تھے مگراپنی ہمیت نہ ہاری اوراپنامشن جاری رکھاگزشتہ روزکیٹیگری اے ہسپتال بٹ خیلہ میں ایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحمان اسسٹنٹ کمشنرسہیل خان نے کروناوائرس کے خلاف افتتاح کرکے ویکسنیشن شروع کردی اوربہت جلد پورے ملازمین اس سے مستفیدہونگے۔
0