0

سپریم کورٹ، جسٹس کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزول کئے گئے جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے اپنے مقدمہ کی جلد سماعت کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی۔ایڈووکیٹ آن ریکارڈ احمد نواز چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی جلد سماعت کی درخواست میں جسٹس شوکت صدیقی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے گذشتہ سماعت پرقراردیا تھا کہ کیس فروری میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا تاہم ابھی تک کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ یہ مفاد عامہ کا مقدمہ ہے جس میں عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے اہم نقطہ سے متعلق سوال اٹھایا گیا ہے اس لئے اس کیس کی فوری سماعت انتہائی ضروری ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ان کے آئینی و قانونی حقوق کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔ اس لئے درخواست گزار کی استدعا ہے کہ اس کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔اگر فوری طور پر اس کیس کی سماعت نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ جسٹس شوکت صدیقی نے استدعا کی ہے کہ ان کی درخواست 25فروری کو سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں