0

لکی مروت پولیس لائن میں شجرکاری مہم کا افتتاح

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عمران خان نے پولیس لائن میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کاافتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عمران خان نے پولیس لائن لکی مروت میں موسم بہار کاپودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔اس موقع پرپولیس حکام بھی موجودتھے۔ڈی پی او لکی مروت عمران خان نے ضلع بھر کے تھانوں،چیک پوسٹوں اور پولیس پوسٹوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر ڈی پی او نے  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور لکی مروت پولیس اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. اس موقع پر تمام پولیس لائنز اور فیلڈ اسٹاف کو شجر کاری مہم کے حوالے سے ٹارگٹ بھی دئیے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں