0

مشترکہ زمین فروخت کرنے اور دوسرے لوگ خریدنے سےباز رہے،مستل خیل مشران

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبیلہ مستل خیل کے مشران محمد زکریا اور گلاب شیر نے کہا ہے کہ ہمارا بھتیجا جاوید حسن ولد سیدحسن ہمارے مشورے اور صلاح کے بغیر ہماری مشترکہ اور متنازعہ جائیداد کو چوری چھپے فروخت کرنے کے درپے ہے، انھوں نے کئی بار اس مشترکہ زمین کو بیچنے کی کوشش کی ہے جسکو ہم نے قومی رسم ورواج اور قانون کے مطابق حق کے بنیاد پر ناکام بنایا۔انھوں نے کہا کہ جاوید حسن کیساتھ زمینی تنازعات اب بھی خیبر سیشن عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن اس کے باوجود بھی جاوید حسن اس زمین کو دھوکہ دہی سے فروخت کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے عوام الناس، خریداروں اور پراپرٹی ڈیلران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مشترکہ زمین کو خریدنے سے باز رہے بصورت دیگر موصوف کیساتھ جائیداد کا سوداکرنے والا خریدار اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگاجبکہ ہم خریدار کے خلاف بھی قانونی عدالتی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں