0

پولیس کو احکامات دینے والا جعلی جج گرفتار

فیصل آباد (مانند نیوز ڈیسک) پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج بن کر اپنے رشتے داروں کو دکانوں کا قبضے دلوانے کا حکم دینے والے جعلساز ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق اقبال نامی شخص نے تھانہ گڑھ کے سب انسپکٹر اختر عباس کو ایڈیشنل سیشن جج شہریار بن کر فون کیا اور اسے چند دکانوں کا قبضہ اپنے رشتے داروں کو دلوانے کے لیے کہا۔پولیس کی جانب سے سم کی تصدیق کرنے پر انکشاف ہوا کہ سم مقامی طور پر کسی اقبال نامی شخص کے نام پر ہے جس پر پولیس نے اقبال نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔دوران تفتیش ملزم نے جعلی ایڈیشنل سیشن جج بن کر پولیس اہلکار کو فون کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں