0

لکی مروت میں کورونا ویکسین کا افتتاح

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی ) کورونا ویکسین ضلع لکی مروت پہنچ گئی ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان اور ڈی ایچ او لکی ڈاکٹر عبدو گل وزیر نے افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق  حکومت کی جانب سے ضلع لکی مروت کے لئے تقریبا 250 کورونا ویکسین لکی مروت پہنچ گئی جو پہلے مرحلے میں کورونا میں فرنٹ لائن لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کو لگائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان اور ڈی ایچ او لکی ڈاکٹر عبدو گل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آج خوشی کا دن ہے کہ کورونا ویکسین ضلع لکی مروت پہنچ گئی انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 250 ویکسین فرنٹ لائن میں لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کو لگائیں گے جب کہ باقی ورکروں کے لئے مزید ویکسین مانگیں گے انہوں نے ہیلتھ ورکروں سے اپیل کی ہے کہ فوری کورونا ویکسین لگائیں انہوں نے مزید کہاکہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں میں ڈاکترز،پئرامیڈیکس،ایل ایچ ویز اور ڈرائیورسمیت دیگر شامل ہیں وہ سب حکومت کے ساتھ رجسٹر ڈ ہیں وہ ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیاجائے گا۔ مرکزی اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں