0

بٹ خیلہ، مسلسل اور روزانہ کی شمولیتوں سے ثابت ہوتا ہے، اشتہار حسین

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی ضلع ملاکنڈ کے سینئر رہنما اشتہار حسین یوسفزئی نے سا بق صوبائی وزیر ابرار حسین تنولی کی کیو ڈبلیو پی میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے انھوں نے کہاکہ مسلسل اور روزانہ کی شمولیتوں سے ثابت ہو تا ہے کہ بہت جلدقومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی قیادت میں صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی اپنے بیان میں اشتہار حسین نے ابرار تنولی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ ان کی شمولیت سے کیو ڈبلیو پی کوہزارہ ڈویژن میں مذید تقویت ملے گی اور وہ پارٹی کو مذید فعال و سر گرم بنانے میں اپنے تمام وسائل و صلا حتیں بروئے کار لائے گے انھوں نے کہا کہ عوام سلیکٹڈ حکمرانوں سے عا جز آچکے ہیں جس کا واضح ثبوت ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بد ترین شکست ہے انھوں نے کہا کہ نوشہرہ کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کی فاتح میں کیو ڈبلیو پی نے اہم کردار ادا کیا ہے انھوں نے نوشہرہ سے نو منتخب ایم پی اے اختیار ولی کو مبارکباد بھی دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں