0

سوات ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت ضلعی انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز شریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایت پر خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور سرکاری نرخ کے مطابق مستحکم رکھنے، صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے، تجاوزات کی روک تھام، سرکاری زمینوں پر قبضہ چھڑانے، جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے، غیر قانونی مائیننگ کی روک تھام اور باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کے انعقاد جیسے اہم امور اجلاس میں زیر بحث ائے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کاتحصیلوں کی سطح پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مستحکم رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے سرکاری نرخ نامے عوامی مقامات اور بازاروں میں آویزاں ہونے چاہییں اور ان کے مطابق نگرانی بھی ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر کی شکایات کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات خصوصاً کلام، مالم جبّہ میاندم اور گبن جبہ میں ماحول صفائی کی صورتحال کی خصوصی نگرانی کی جائے اور اس سلسلے میں ٹی ایم ایز اور دیگر ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنائیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں