0

بے روزگاری لنگرخانوں سے نہیں کارخانوں سے ختم ہوتی ہے، سکندر شیرپاؤ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ نام نہاد تبد یلی سرکاری کی غلط و ناقص پالیسیوں نے ملک وقوم کو کہیں کا چھوڑ ا غربت و بے روزگاری لنگرخانوں سے نہیں بلکہ کارخانوں کے قیام سے ختم ہو تی ہے مہنگائی و نا انصافی کی ستائی عوام نے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی مسترد کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اب عمران نیازی جھوٹے دعوؤں اور وعدوں سے بے وقوف نہیں بناسکتے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کیو ڈبلیو پی ملاکنڈ کے رہنما اشتہار حسین یوسفزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر حاجی معاذاللہ خان اصیل زادہ اور محمد رازق نے اپنے خاندانوں وساتھیوں سمیت پی ٹی آئی اور اے این پی سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا سکندر شیرپاؤ نے انھیں پارٹی کیپ پہنائیں نئے شامل ہونے والوں نے پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ممبر صوبائی کونسل منصور خان یوسفز ئی بھی اس موقع پر موجود تھے سکندر شیر پاؤ نے  پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا انھوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا منطقی انجام نا اہل حکمرانوں کی چھٹی ہی ہے کیو نکہ اب ملک وقوم کیلئے موجودہ حکومت کابرداشت کرنا ممکن نہیں رہا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں