0

تخت بھائی بازار میں سُوپ فروش، کباب اور تکہ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ اپریشن فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی مردان ڈویژن محمد آصف چمکنی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراھیم خان اور فوڈ سیفٹی آفیسر ارشد خان کے ہمراہ مردان کے شہری علاقوں میں مختلف چپس فیکٹریوں کا معائنہ جبکہ رات گئے دوسہرہ چوک، بجلی گھر مردان اور سری بہلول سمیت تحصیل تخت بھائی بازار میں سُوپ فروش، کباب اور تکہ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،ہوٹلوں سے بوسیدہ قیمہ، گوشت غیر معیاری کلرز صفائی کی ناقص صورت حال سمیں ت حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے پر دو ہوٹلوں سمیت ایک کریانہ سٹور سے چائینہ سالٹ کی برآمدگی پر بھاری جرمانہ سمیت سربمہر بھی کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی مردان محمد آصف چمکنی کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی ہمارے ادارے کی اولین ترجیح ہے مضر صحت خوراک کے خلاف ہماری کاروائیاں دن رات جاری رہے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں