0

سوات چیئرمین ڈیڈیک کی وزیراعلی خیبر پختونخوا سے پشاور میں اہم ملاقات

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں ایک اہم ملاقات میں ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت۔ ملاقات میں مینگورہ گریجوٹی واٹر سپلائی اسکیم اور مینگورہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں خلل دور کرنے اور سیاحوں اور مقامی افراد کے امدورفت کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ گفتگو میں چیئرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور سیاحت کی وجہ سے مینگورہ شہر کے روزمرہ امدورفت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ مسئلہ کی نشاندہی اور حل کے لئے دلچسپی لینے پر وزیراعلی محمود خان کا چیئرمین ڈیڈیک کے کردار کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ مینگورہ میں ٹریفک کو منظم انداز میں حل کرنے کے لئے ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ ملاقات میں مینگورہ کے رہائشیوں کی مشکلات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے واٹر گریجویٹی منصوبے پر کام مزید تیز کرنے کے لئے وسائل بروئے کار لانے پر بھی اتفاق ہوا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں