0

مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کیلئے کھولنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (مانند نیوز ڈیسک) فلسطینی محکمہ اوقاف نے وسط اپریل 2021 میں ماہ صیام کے موقع پر مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اوقاف کی انتظامیہ نے ماہ صیام کے دوران مسجد اقصیٰ کو تمام نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہ صیام کی آمد سے قبل تمام ضروری اقدامات اور تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔اوقاف کی طرف سے بیت المقدس کے تمام فلسطینی اور مسلمان باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماہ صیام سے قبل کورونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں اور کورونا وبا کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں۔بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوانے کے ساتھ وبا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں