0

تھانہ میں نوجوان شادی سے ایک دن پہلے روڈ حادثے میں جان بحق

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ کے مضافاتی گاؤں گٹ کوٹو (تھانہ جدید) کا سعودی پلٹ نوجوان نوید شادی سے ایک دن پہلے روڈ حادثے میں جان بحق۔ شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ جدید گاؤں گٹ کوٹو کا سعودی پلٹ نوجوان اس وقت روڈ حادثے میں جان بحق ہوگئے جب وہ شام کو بہن کے گھر شموزئی گئے اور تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اپنے گاؤں واپس آرہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر کار کو کنٹرول نہ کرسکے اور موٹر کارنیچے کھڈے میں گر گئی۔ موصوف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن زخموں کا تاب نہ لاکر جان بحق ہوگئے۔ اگلے روز مرحوم کی شادی ہونے والی تھی۔ مرحوم افتاب کا بیٹا اور مبشر اور جہانگیر خان سواتی ناظم کا بتھیجا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں