0

سوات، گبین جبہ میں تین روزہ فیسٹیول شروع ہوگا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سوات کے باہمی اشتراک سے سوات کی حسین وادی گبین جبہ میں سنو سپورٹس اینڈ کلچرفیسٹیول 26 فروری سے شروع ہوگا جس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تین روزہ سنو سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول میں سنو میراتھن ریس، سکینگ، سنو سائیکلنگ، رسہ کشی، آرچری اور سنو جوڈو کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ تین روزہ ثقافتی شو میں ہینڈی کرافٹ اور دستکاری اشیاء کے سٹالز، کھانے پینے کے سٹالز، بچوں کیلئے پلے لینڈ ایریابنائے جائیں گے۔ ان سب کے علاوہ پشتو مشاعرہ، میجک شو، مارشل آرٹ شو، سٹیج ڈرامہ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔گبین جبہ فیسٹیول میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے وادی سوات پر بنائی جانے والی ڈاکومنٹری اور ویڈیو پرومو بھی چلایا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں