0

شانگلہ بھر میں بجلی کی انکھ مچولی بدستور جاری

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ بھر میں بجلی کی انکھ مچولی بدستور جاری رہنے کے بعدالپوری اور مضافاتی علاقوں میں تین روز سے ایک لائن پر بجلی کی کم ولٹیج پر واپڈا حکام غائب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ضلع بھر میں ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ عوام کو مشکلات میں ڈال دیا،سخت سردی غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے۔الپوری اور مضافات میں پیر،منگل اور بدھ کے روز مین بجلی ٹرانسمیشن لائن پر کم ولٹیج کی وجہ سے کاروبار شدید متاثر ہوگئی، کام ٹھپ ہوکر رہ گیا۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔شا نگلہ ضلع بھر میں بجلی کی بندش جاری ہے جبکہ چھٹی کے دن بجلی مکمل بندرہتی ہے جوناقابل برداشت ہوچکا ہے۔تاجروں اور عوامی حلقوں کا احتجاج کا امکان۔شانگلہ میں فیکٹری، کارخانہ، انڈسٹری کے نہ ہونے کے باوجود ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ شدید سردی کی لہر اور بجلی بندش نے عوام کو تنگ کردیا ہے، مسلسل بجلی بندش کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صدر مقام الپوری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے جبکہ باقی ضلع میں شدید سردی کے لہر نے علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔واپڈاہر ہفتے و اتوار کو پورا پورا دن بجلی بند کردیتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ بجلی کی غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔شانگلہ کے منتخب نمائندے کی خاموشی تما شائی۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل،ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کیا جائے۔ شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ زشیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گریڈسٹیشن کوٹکے عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے، شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گریڈ سٹیشن کے اہلکار دو فیڈرپر بجلی چلاتے ہیں جبکہ ایک فیڈر پر کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے،جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے، دوسری جانب سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصر،واپڈا صارفین کو ذائدریڈنگ ہزاروں کا گھریلوں بل بھیج رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں