0

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ڈپٹی اسپیکر پر جرمانہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے  این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری چالان کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے این اے 75ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری 11 فروری کو ڈسکہ گئے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں