0

پاکستان جلد نیا ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا، سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان جلد نیا ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا، بھارت کی جنگی سازوسامان خریدنے کا جنون خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے۔سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارش مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی صورت میں دشمن پر حاوی ہونے میں فضائیہ اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ پاکستان کے پاس اپنی اور علاقائی سلامتی لیے ضروری اقدامات اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پاکستان کی سیاسی قیادت کی طرف سے امن کا ایک اشارہ تھا۔ سیاسی اور عسکری قیادت نے فضائیہ کی جوابی کارروائی اور اس کے مقاصد طے کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگی سازوسامان خریدنے کا جنون خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے اور اس سال پاکستان نیا ایئرڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا جبکہ پاکستان مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جے ایف 17 نائیجریا کو برآمد کر رہا ہے اور نائیجریا کے پائلٹ کو تربیت بھی دی جا رہی ہے،پاک فضائیہ ملک کے لیے زرمبادلہ کما رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں