0

بنوں میں میرانشاہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ٹرانسپورٹروں نے ناجائز ٹیکسوں کے خلاف میرانشاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میرانشاہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیامظاہرین نے بڑی بڑی گاڑی کھڑی کرکے رکاؤٹیں کھڑی کردیں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور سے کامیاب مذاکرات کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا مظاہرین نے شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا احتجاجی مظاہرے سے آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر ملک نور علی خان,شریف اللہ,مشرف,رسول نیاز,فاروق خان,عید رحمن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے ٹرانسپورزکو مختلف پریشانیوں کا سامنا ہے موجودہ دور میں غربت کی انتہا ہے لہٰذا گاڑیوں سے ٹیکس نہ لیا جائے کیونکہ ٹرانسپورٹر مشکل حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں اس وقت ٹرانسپورٹر اتنا کرایہ وصول نہیں کرتے ہیں جتنا ٹیکس لیا جاتا ہے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع شمالی وزیرستان کو فری زون قرار دیا جائے اور ہر قسم کے ٹیکسوں کی معافی کا اعلان کیا جائے اُنہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ناجائز ٹیکسوں کے نفاذ کے خاتمے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں