0

حلیم عادل شیخ سستی شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، سعید غنی

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ سستی شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، ہمیں اگر انتقامی کارروائی کرنی ہوتی تو پہلے کرچکے ہوتے مگر یہ ہمارا وطیرہ نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد سی آئی اے سینٹر منتقل کیا گیا۔ وہاں حلیم عادل کے ملنے جلنے پر کوئی پابندی نہیں تھی،ان کے نوکر چاکر بھی وہاں آتے جاتے تھے، کوئی ملنے کیلئے آنے والا اپنے سانپ ساتھ لے آیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کا سانپ والا بھی کوئی ڈرامہ لگتا ہے،حلیم عادل سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، اسی آپریشن میں غیر قانونی فارم ہاؤس گرانے کا واقعہ ہوا۔ انہوں نے قانونی کارروائی کے دوران مداخلت کی اور اسے روکنا چاہا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح ہدایت تھی کہ ضمنی انتخاب کے روز کوئی رہنما حلقے میں جانے کا مجاز نہیں ہوگا،ہمارا کوئی وزیر وہاں نہیں گیا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما وہاں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ اپنی پٹیاں کھلوا لیں تو اندازہ ہوجائے گا کہ انہیں زخم لگے ہیں یا نہیں، ہمیں اگر انتقامی کارروائی کرنی ہوتی تو پہلے کرچکے ہوتے مگر یہ ہمارا وطیرہ نہیں، ان پر دہشت گردی کا مقدمہ چل رہا ہے، انہیں پولیس کی تحویل میں ہونا چاہئے تھا، مگر ان کی ڈرامہ بازی ختم نہ ہوئی، جیل میں بیماری کا ڈرامہ کیا، جیل سے ہسپتال گئے تو سالگرہ منانے لگے، ایسا لگا وہاں پارری ہو رہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں