0

نشہ سے انکار اور زندگی سے پیار کریں

پبی (نما ئندہ ) پبی پریس کلب میں نشہ سے انکار اور زندگی سے پیار کریں کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں پبی پریس کلب کے صدر محمد الیاس جنرل سیکر ٹری عباس خان ڈی ایس پی پبی طیب جان ایس ایچ او تھا نہ پبی شفیع الرحمن انجمن تا جران پبی کے صدر حاجی اور نگز یب اانجمن دکانداران زیارت روڈ پبی کے صدر رحمت علی سیا سی پار ٹیوں کے عہدیداروں کار کنان علماء کرام سمیت مختلف مکا تب فکر کے لوگوں نے شر کت کی سیمینار سے محمد الیاس ڈی ایس پبی طیب جان حا جی اورنگ زیب اور دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آئس سمیت دیگر منشیات ایک لعنات ہے اس سے ہمارے نو جوان نسل تباہ ہو رہے ہیں جو بھی اس کو فروخت کر تے ہیں وہ معا شرے کے دشمن ہے ہم سب کو مل کر اس کے خلاف جہاد کر نا ہو گا اور اس لعنات سے اپنے نو جوان نسل کو بچا ئیں گے ڈیس ایس پی طیب جان نے کہا کہ جو بھی آئس ہیروئن اور دیگر جرائم پیشہ ہے تمام لو گ میرے ساتھ براہ راست رابط کریں اور ان کی نشا ندہی کریں ان کے نام صیغہ راز میں رکھیں گے یا ایس ایم ایس کیا کریں سب ملکر اس کے خلاف جہاد کریں گے انہوں نے کہا اگر محکمہ پو لیس کا کو ئی بھی اہلکار جرائم پیشہ افراد سے ملا ہو ں تو اس کی بھی نشا ند ہی کیا کریں ان کو بھی نشان عبرت بنا ئیں گے تمام حا ضرین نے پو لیس کو مکمل تعاون کر نے کا یقین دلا یا سیمینار کے اختتام پر شر کاء نے پبی بازار میں آگا ہی واک بھی کیا

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں