0

ہنگو میں معذور افراد كیلئے سرٹيفكيٹ، ون وينڈو آپريشن كا شيڈول جاری

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حكومت اور ضلعی انتظاميہ كی ہدايت كی روشنی  ميں محكمہ سوشل ويلفئیر ضلع ہنگو نے معذور افراد كو سرٹيفكيٹ جاری كرنے کے لئے ون وينڈو آپريشن كا شيڈول جاری كرديا۔ ڈی ايچ كيو ہسپتال هنگو ميں ہر بدھ  كے  روز ڈسٹركٹ اسيسمنٹ بورڈ معذوروں كا معائنہ كركے موقع پر معزوری سرٹيفکٹ جاري کريگا۔سوشل ویلفئیر کے اس اقدام کو معزور أفراد اور عام لوگوں نے سراہا هے كيونكہ اس اقدام سے انہيں مختلف دفاتر كے چكر كاٹنے نجات مل گئی ہے اس سلسلے میں دوسرا اجلاس آج ايم ايس ڈی ايچ كيو ہسپتال كے دفتر ميں ہوا۔ دو ميٹنگز ميں مجموعی طور پر 34 معزور افراد كو سرٹيفكٹ جاری كے گئے۔ سوشل ویلفئیر آفیسر بلال آفریدی نے کہا کہ وہ معزور افراد جنہوں نے پہلے سے ہی معزوری کے سرٹیفیکٹس بنائے ہیں انہیں دوبارہ سرٹیفیکٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفئیر نے ہمیشہ ایسے اچھے اقدامات اٹھا کر عوام کے لئے سرکاری دفاتر میں آسانی پیدا کر دی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں