0

باجوڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ پرائمری سکول فائق کلی خزانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خار کے علاوہ تما م ضلعی محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے عمائدین اور لوگوں نے اپنے درپیش مسائل اور مشکلات سے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو تفصیل سے اگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کے مسائل اور مشکلات کو غور سے سنے اور موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی۔علاقے کے لوگوں نے کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں