0

رمضان سے قبل ہی چینی کی قلت، یوٹیلٹی سٹورز پر 2 روز سے غائب

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رمضان سے قبل ہی چینیکی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر 2روز سے چینی غائب ہے اور شہری کھلی مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقررہے تاہم 2 روز سے چینی غائب ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جب کہ سٹورز حکام کو آئندہ 7 روز تک چینی نہ ہونے کا بتایا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے پاس اس وقت چینی موجود نہیں، یوٹیلٹی سٹورز مقامی سطح پر چینی خریدنے میں ناکام رہا تھا جس کے باعث چینی کی خریداری کے لیے 6 ٹینڈرجاری کیے گئے لیکن چھٹے ٹینڈرپرصرف 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کا سودا ہوسکا۔ مقامی سطح پر خریدی گئی چینی کی دستیابی میں مزید ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں جبکہ ٹی سی پی یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے درآمدی چینی کا ٹینڈر 2 مارچ کو کھولے گا اور درآمدی چینی کا سودا ہونے کے بعد بھی چینی کی دستیابی میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں