0

مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ر اولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ 27فروری 2019 ء کے روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو بھاری نقصان دینے کی مناسبت سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستانی مسلح افواج قومی حمایت کے ساتھ ہر خطرے سے مادر وطن کا ہمیشہ دفاع کرتی رہیں گی، یہ ایک قوم کی عددی برتری نہیں بلکہ عزم و حوصلہ تھا کیونکہ پرعزم قوم کا ہمت اور حوصلہ ہی فتح دیتا ہے،27 فروری 2019 اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک اور امن کیلئے کھڑا ہے لیکن وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں