0

جمرود، ایس ایچ او میرا گھر مسمار کرنے سے باز آجائے، بادشاہ میر

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی سے تعلق رکھنے والا بادشاہ میرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غنڈی میں گھر تعمیرکرنا شروع کیا تو مخالف شخص سخی قاروخیل نے ان پر کام بند کیا جس پر جمرودانتظامیہ کی طرف سے قومی مشران پرمبنی جرگہ دیا گیا اور جرگہ نے فیصلہ میرے حق میں دیا لیکن سخی قارون خیل نے وہ فیصلہ نہیں مانااور  عدالت سے سٹے آرڈرلے آیا جس پرہم نے بھی عدالت سے روجوع کرتے ہوئے ان کے ساتھ کیس کو جاری رکھا۔عدالت نے فیصلہ سنانے کی ہمیں چوتے مہینے کی بارہ تاریخ دی ہیں لیکن فیصلہ سے پہلے عدالت کی طرف سے سٹے پر گھر مسمار کرنے کے احکامات جاری کرنا ناانصافی ہیں اور عدالت اس پر نظرثانی کریں جبکہ انتظامیہ بھی سٹے آرڈرپر گھر مسمار کرنے کے احکامات پر جلد بازی دیکھا رہے ہیں اور ہم نے دوبارہ عدالت سے روجوع کیا ہے اور ہمارے وکیل نے گھر مسمار کرنے کو غیرقانونی ٹھہرایا ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہیں کہ عدالت سے فیصلہ آنے تک ایس ایچ اوجمرودکو گھر مسمار کرنے سے رکھے اور اگر جمرودانتظامیہ نے پھر زبردستی کی تو اس کی بھرپورمذاحمت کرینگے اور اس دوران جو بھی نقصان ہوا تو اس کی ساری زمہ داری ایس ایچ او جمرودپر عائد ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں