0

ضلع اور کزئی میں پولیس آفیسر کے تبادلوں کے احکامات جاری

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈی پی آو نثار آحمدخان نے ضلع اورکزئی میں پولیس آفیسر کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے تھانہ اپر غلجو انوسٹی گیشن انچارج ملک عبدالجنان اورکزئی کو ایس ایچ آو تھانہ کلایہ تعینات جبکہ ایس ایچ او کلایہ محمد شفیق خان کو لائن حاضرجبکہ اس کے علاوہ انوسٹی گیشن سٹاپ کے تھانہ غلجو کے سب انسپکٹر محمد اسحاق خان کو تھانہ غلجو سے تبدیل کرکے بطور انوسٹی گیشن سٹاپ کلایہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے علاقہ عوام نے ملک عبدالجنان کی بطور ایس ایچ او کلایہ تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اُن کی تعیناتی سے کلایہ اور آس پاس کے علاقوں قانون کی رٹ مضبوط ہوگی۔ اس موقع پر مقامی میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک عبدالجنان نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروے کار لائے جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں