0

ماحول کو مسائل سے بچانے کیلئے زیادہ درخت لگانےکی ضرورت ہے، اسسٹنٹ کمشنر بشام

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر بشام خرم رحمان جدون نے کہا ہے کہ ائندہ نسلوں کو ماحول سے متعلق مسائل سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے اور اس عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اجتماعی اقدامت کی ضرورت ہے کیونکہ حکومت اکیلا نہیں بلکہ قوم سے ملکر اس مقصد کے حصول میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ وہ محکمہ تعلیم سب ڈویژن بشام کے زیر اہتمام موسم بہار کی شجر کاری مہم کی افتتاح کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول بوٹیال میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس سے سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر اورنگزیب اور پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول بوٹیال شاہد احمد نے بھی خطاب کیا۔  اے سی بشام خرم رحمان نے کہا کہ درختوں کی بے دریغ کٹائی نے ماحولی الودگی کو جنم دیا ہے اور ہمارے ملک میں جنگلات کی شرح خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے جسے مختلف قسم کے ماحولی مسائل سامنے آرہے ہیں۔ اسلئے عوام بزریعہ محکمہ تعلیم اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ہیومن ریسورس زیادہ ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے سب ڈویژنل آفس بشام اور ایس ڈی ای او اورنگزیب کی تعریف کی کہ انہوں نے پورے بشام سب ڈویژن میں پلانٹیشن کا ایک جامع پلان بنایا ہے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر بشام  اورنگزیب نے کہا کہ ترقیافتہ پاکستان کیلئے جہاں اور اقدامات کی ضرورت ہے وہاں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی انتہائی ضرورت ہے تاکہ ماحول کا تحفظ ہوسکیں اور سرسبز و شاداب پاکستان بن کر صحت مند پاکستان کیلئے بہترین ماحول بنا سکیں۔ انہوں نے کہا محکمہ تعلیم شانگلہ کو جو ٹارگٹ ملا ہے وہ پورا ہوا ہے اور ہزاروں پودوں کی شجر کاری جاری ہے۔ انہوں نے کہا محکمہ تعلیم بشام پرائمری سکولوں کے زیر انتظام مہیا کئے گئے پانچ ہزار پودے دو دن میں لگائے گہ اور قومی اگاہی کی بھرپور مہم چلائے گی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول بوٹیال شاہد احمد نے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحول کو تباہی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شجرکاری کے سائنسی فوائد پر تفصیلی خطاب کیا۔ اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر بشام خرم رحمان جدون  نے سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر اورنگزیب اور پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول بوٹیال شاہد احمدکے ہمراہ پودے لگائے اور شجر کاری مہم اور قومی ترقی کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر معززین علاقہ، اساتذہ کرام اور طلبہ بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں