0

نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی، ڈکیت گروہ کے 05 ارکان گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیابی۔قلیل مدت میں موٹر وے پر ڈکیتی کا معمہ حل۔ڈکیت گروہ کے 05 ارکان گرفتار۔94.5  لاکھ روپے  کا مال مسروقہ، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار اور اسلحہ  برآمد۔ ۔تفصیلات کے مطابق:۔ خیبر ٹوبیکو کمپنی مرادن میں بطور ڈرائیور کام کرنے والے نہار علی ساکن رستم کلے مردان نے 04-02-2021   کو رسالپور پولیس کو رپورٹ درج کرائی۔ کہ وہ  اپنے دو دوستوں کیساتھ کمپنی کی رقم لینے کیلئے چکوال گئے تھے۔وہاں ڈسٹربیوٹر سے رقم لیکرواپس آ رہے تھے کہ رشکئی انٹر چنج کے قریب ایکسائز وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ہمیں روکا اور ہمارے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئے۔پشاور ٹول پلازے سے آگے رنگ رود قریب ہمیں اُتار کر نقد رقم 01کروڑ 10لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔اس واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے DIGمردان شیر اکبر خان نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کی سربراہی میں نورجمال خان SPانوسٹی گیشن،وقاص رفیق ASPکینٹ،سیف اللہSHOرسالپور اورساجد اقبال ASIپر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سائینسی اور تکنیکی بنیادوں پر کیس کی تفتیش کی اور مختصر وقت میں ملزمان کے سرغنہ کو ٹریس کر لیا۔اسلام آباد پولیس کے ہمراہ ملز م شریف اللہ کو اسلام آباد میں گرفتار کرکے قانونی طریقہ کار سے نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔گرفتاری کے دوران پولیس اور ملزم کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جسکا مقدمہ اسلام آبد میں درج کر لیاگیا ہے۔ملزم کے مزید 03ساتھیوں حمید،عثمان، شاہد ساکنان پشاور اورعبداللہ ساکن اسلام آبادکو بھی قانونی حراست میں لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اقرار جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر 94.5لاکھ روپے،واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزم شریف اللہ کے قبضے سے اسلام آباد میں بھی اسلحہ برآمد کر لیا گیا تھا جو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہے۔ملزما ن کے دیگر چند ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ انشاء اللہ ملزمان کوعدالت سے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں