0

اسلام آباد، جے یو آئی رہنما کے قتل کیخلاف احتجاج

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) کے مقامی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف بہارہ کہو میں احتجاج کیاگیا۔جے یو آئی کارکنان اور مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے اٹھال چوک بہارہ کہو پر دھرنا اور احتجاج کیا گیا۔جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان نے احتجاجی مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ مقتول جے یو آئی کے سرگرم رکن تھے، لیکن واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔ قاری کرامت  نے کہا کہ واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں