0

بلاول بھٹو نے کوہاٹ کے سیاسی کرتا دھرتاوں کی نیندیں حرام کردی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو کے کوہاٹ کے جلسے میں کوہاٹ ڈویژن کے سیاسی کرتا دھرتاوں کی نیندیں حرام کر دی ہے۔ تاریخ ساز جلسے نے ثابت کر دیا کہ کوہاٹ کے عوام شہید بی بی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ دلی و جزباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ عوامی محرومیوں کا علاج بلاول بھٹو اور ان کی تجربہ کار ٹیم کے پاس ہے۔ کرپٹ اور نا اہل حکومت بہت جلد فارغ ہونے والی ہے۔ ڈھائی سالوں میں پاکستان کو جو نقصان پہنچایا گیا اس کا حساب لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر نصیب چند نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ہنگو میں صحافیوں سے خصوصی نشست کیدوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کوہاٹ کے جلسے میں کوہاٹ ڈویژن کے ہر علاقے سے عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ بھٹو کل بھی زندہ تھا اور آج بھی زندہ ہے اور عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنی تقدیر کا مالک بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کوہاٹ میں انتہائی کامیاب اور تاریخ ساز جلسہ کر کیکوہاٹ ڈویژن کے نام نہاد عوامی نمائندوں کی نیندیں اڑا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور جب بھی الیکشن ہوئے تو تیر پر ٹھپے پر ٹھپہ لگے گا۔ نصیب چند نے کہا کہ پورے ملک سے چن چن کر ارستلطووں، افلاطون اکھٹے کئے گئے اور لاڈلے کے زریعے نئے پاکستان کا مشن شروع کیا گیا۔ ڈھائی سالوں میں ان نکمے، نا اہل اور سیاسی فہم و فراست سے محروم لوگوں نے وطن عزیز کا ستیاناس کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جو 2 سال پہلے اپنے گھروں میں رہتے تھے نا اہل حکومت کی وجہ سے وہ آج کل پناہ گاہوں میں مقیم ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر پیر نصیب چند نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا جانا ٹہر چکا، سینٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یہ حقیقت برملا کرے گی کہ بیساکھیوں پر قائم حکومت ایوان زریں میں اکثریت کھو چکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں