0

سرائے نورنگ میں سالانہ جلسہ دستار بندی

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی ) جامع مسجد اڈا میں دوسرےسا لانہ عظیم الشان جلسہ دستاربندی حفاظ کرام کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی تقریب میں شیخ الحدیث صاحبان نے تمام مسلمانوں خصوصاً والدین پر زور دیا کہ وہ موجودہ اس فتنے کی دور میں اپنی بچیوں اور بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ زیادہ توجہ دینی تعلیم حاصل کرنے پر دیں ۔ دین اورقران سےدوری کے باعث امت مسائل و مشکلات کا شکار ہے قرآن سے لو لگا لو بیڑا پار ھوگا۔2تقاریب منعقد ہوئی پہلی تقریب جامعہ فاطمہ ازھرا للبنات صبح سے 2 بجے تک جاری تھا جس میں شعبہ درس نظامی سے فارغ التحصیل 9فاضلات ،شعبہ تجوید القرآن الکریم سے فارغ التحصیل  8مجودات اور شعبہ تحفیظ القرآن الکریم سے فارغ التحصیل  2حافضات بچیوں کی جامعہ فاطمہ ازھرا میں بدست معلمات نے چادر پوشی کی ۔دوسری روح پرور تقریب جامع مسجد اڈا نورنگ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی شعلہ بیان مقرر و خطیب جامع مسجد نورڑ بنوں حضرت مولانا انور شاہ تھے صدارت  شیخ الحدیث و ضلعی ناظم عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عبد الرحیم نے کی ۔ختم بخاری شریف شیخ الحدیث حضرت مولانا حسین احمد نے پڑھائی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا عطاء الرحمٰن نے انجام دیے جبکہ اس دینی تقریب کی نگرانی خطیب جامع مسجد اڈا شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحمید الحقانی نے کی تقریب میں شعبہ تحفیظ القرآن الکریم سے فارغ ہونے والے 6حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی جس میں حافظ کامران خان بن عبدالقیو م،حافظ معتصم باللہ بن فضل الرحیم،حافظ مہران اللہ بن قدرت اللہ اور دیگر شامل تھے ۔تقریب میں مفتی عبدالغفار حقانی،مفتی ضیاء اللہ،مفتی عرفان اللہ ،مولانا اعزاز اللہ ،مولانا بشیر احمد حقانی،مفتی بشیر اللہ ،مفتی اسرار الدین ،مفتی اسرار اللہ ،مولانا ابراہیم ادھمی،مولانا عبدالصبور نقشبندی،مولانا امیر پیاو شاہ سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطابات میں والدین پر زور دیا گیا کہ وہ موجودہ اس فتنے کی دورمیں  اپنے بچوں اور بچیوں کی صحیح تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں انہوں نے کہا کہ ھم علماء عصری تعلیم کے مخالف نہیں مگر عصری تعلیم سے زیادہ دینی تعلیم کا حصول ہے عصری تعلیم سے صرف دنیا میں فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے مگر عصری تعلیم کا حصول دونوں جہانوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں