0

پنجاب کو کورونا ویکسین کی تیسری کھیپ مل گئی

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کو 70ہزار کوروناویکسین کی تیسری کھیپ مل گئی، ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد تاحال کورونا ویکسین لگوانے سے گریزاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں 23 دن گزرنے کے باوجود صرف 35 فیصد ہیلتھ پروفیشنلز ویکسین لگوا سکے، پنجاب کو ملنے والی2لاکھ 75ہزارویکسین سے 45ہزار خوراکیں لگائی گئیں۔ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد تاحال کورونا ویکسین لگوانے سے گریزاں ہیں۔میواسپتال کے6ہزار میں سے740 ہیلتھ پروفیشنلز ویکسین لگواسکے۔ میو اسپتال کو 2369ویکسین کی خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔ سیکرٹری صحت پرائمری سیکنڈری نے زور دیا کہ تمام ہیلتھ پروفیشنلز ویکسین لگوائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں