0

جولائی تک 3 ملین افراد کی کرونا ویکسینیشن کی جائیگی، تیمور جھگڑا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا  نے کہا ہے کہ جولائی تک30 لاکھ افراد کی کرونا ویکسینیشن کی جائے گی،ایک انٹرویو میں تیمور جھگڑا نے ویکسینیشن سے متعلق کہا کہ صوبے میں کرونا ویکسی نیشن میں بہتری آرہی ہے، جولائی تک 3 ملین افراد کی کرونا ویکسی نیشن کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے تحت کرونا ویکسی نیشن مرحلہ وار کی جارہی ہے۔وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے حالیہ فیصلے خوش آئند ہیں، چاہتے ہیں معمولات زندگی بہتر انداز میں بحال ہو۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں