0

پمز انتظامیہ کی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کو سخت وارننگ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)انتظامیہ نے کوروناوائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کو سخت وارننگ جاری کردی۔ پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ رجسٹرڈ اسٹاف کو جلد ازجلد کوروناوائرس کی ویکسین لگوانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پمز کے تمام رجسٹرڈ ملازمین کو جلد از جلد کوروناویکسین لگوانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن  پمز کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج السراج کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں