0

سوات، مولا بانڈہ روڈ اور ڈوکڈہ جواڈء لنک روڈ کا افتتاح

سوات (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں پر عوام کاحق ہے، عوام پر کوئی احسان نہیں، عوام کاحق عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بونیر میں مولا بانڈہ روڈ اور ڈوکڈہ جواڈء لنک روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے، تمام پسماندہ علاقوں کیلئے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی،بجلی،سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں اور عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اسکیمیں متعارف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور پورے دل جوعی سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عوامی مسائل اورمشکلات کے حوالے سے پوری معلومات رکھتا ہوں، عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی۔ یاد رہے کہ مولا بانڈہ روڈ کی تخمینہ لاگت  30 ملین روپے اور ڈوکڈہ جواڈء لنک روڈ کی تخمینہ لاگت 7.6 ملین روپے ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں