0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2543285 ہوگئیں

نیویارک، نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2543285ہو گئیں،کیسز11کروڑ46لاکھ86ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناسے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرجہاں ہلاکتیں 525776،کیسز2کروڑ92لاکھ55ہزارسے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 157195ہو گئیں اور کیسز1کروڑ11لاکھ سے زائد ہو گئے۔ روس میں 86122افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد42لاکھ46ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں اموات255018ہو گئیں،کیسز1کروڑ5لاکھ51ہزار ہو گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 122849ہو گئیں،کیسز1لاکھ22ہزار849تک پہنچ گئے۔فرانس میں 86454افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ 37لاکھ55ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں اموات69142ہو گئیں،کیسز31لاکھ88ہزار 553ہو گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 97699ہو گئیں،متاثرین کی تعداد29لاکھ25ہزار تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 2 لاکھ سے42 ہزار زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں