0

اسدخان اچکزئی قتل پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن نے احتجاج کی دھمکی دیدی

ادینزئی (مانند نیوز ڈیسک) اسد خان اچکزئی قتل پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن نے احتجاج کی دھمکی دیدی، جو ڈیشل انکو ائری کی جا ئے۔اسد خان اچکزئی قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔قاتلو ں کو گر فتار کر کے قر ار واقعی سزا دی جا ئے۔تحصیل صدر الہ داد ایڈوکیٹ،جنر ل سیکرٹری عبید الرحمن،ممبر مرکزی کو نسل لطیف باچہ،علم الحق،سلیم خان اور دیگر کا تعزیتی اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کیمطابق عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلو چستان کے تر جمان اسد خان اچکزئی قتل کیخلاف پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن ادینزئی دیر لو ئر کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز باچا خان مر کز چکدرہ میں منعقد ہو ا۔ تعزیتی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی اور پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکنا ن نے شر کت کی۔مقررین عوامی نیشنل پارٹی ادینزئی کے صدر الہ داد ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری عبید الرحمن،ممبر مر کزی کو نسل لطیف باچہ،علم الحق،سلیم خان،سید امیر شاہ بخاری  اور دیگر نے کہا کہ اسد اچکزئی قتل ریاست کی ناکامی ہے۔اسد اچکزئی قتل کی جوڈیشل انکوائر ی کی جائے۔قتل میں ملوث ملزمان کو گر فتار کرکے قر ار واقعی سزادی جا ئے۔1947سے پختونوں کو چن چن کرکے بے گناہ قتل کیا جارہاہے۔مو جودہ حکومت عوام کے جان ومال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔آئین اور قانون سے کو ئی بالاتر نہیں،اسد خان اچکزئی قتل میں ملوث ملزمان کو گر فتار نہ کیا گیا تو اس کا واضح مطلب ہے کہ ریاست اس قتل میں ملوث ہے۔آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاند ان کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔تعزیتی اجلاس میں  اعجاز الحق،خالد خان یو سفزئی،وقار خان سمیت پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن،نیشنل یو تھ ارگنائزیشن اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں