0

شہری دفاع کا عالمی دن، سوات میں شاندار تقریب

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سوات میں بھی یوم عالمی شہری دفاع شاندار طریقے سے منایاگیا۔ شہری دفاع کے عالمی دن کے حوالے سے پاک آرمی کے کرنل معراج عالم لون کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس ارگنائزیشن بلامعاوضہ ملک وقوم کی خدمت کرکے انسان دوستی کاحق اداکررہے ہیں۔ سی ڈی او محمدالیاس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سوات بھرمیں تقریباً تین ہزار سول ڈیفنس اہلکار ہر قسم کے حالات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملک وقوم اور خصوصاً دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ ایڈیشنل چیف نذیرمحمد نے کہا کہ دیگرصوبوں کی طرح مراعات میں اضافہ کر کے سول ڈیفنس کے نوجوانوں کی خدمات سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے دوران سی ڈی او محمدالیاس اورڈپٹی نذیرمحمدنے سپاسنامہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس سوات کے اہلکار  ملک وقوم کی خدمت سے سرشار جنگ اورامن کے زمانے میں پاک فوج، پولیس، ایف سی کے شانہ بشانہ کام کرتے ہیں۔ تقریب میں انجینئرعمرفاروق نے چیف وارڈ ن کے عہدے کاحلف ا ٹھا یا، تقریب میں انہیں چیف وارڈن کا بیج بھی لگایا گیا۔ چیف وارڈن نے اس موقع پر سول ڈیفنس کو مزید فعال بنانے کاعہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی ڈائریکٹر سول ڈیفنس فہداکرم قاضی کے وژن پرعمل درآمد کرتے ہوئے ہرگھرسے ایک رضاکار بھرتی کرینگے۔ تقریب میں بہترکارکردگی دکھانے والے گروپ وارڈن، ڈپٹی چیف وارڈن اوردیگر اہلکاروں کو شیلڈ اورسرٹیفیکیٹ دئے گئے۔ تقریب کے انتظامات اپرسوات کے ڈویژنل وارڈن موسیٰ خان، ملک حبیب اللہ خان، اورعمرمحمدنے اداکئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں