0

اپوزیشن ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے، جس سے ٹی وی سکرین آباد رہ سکے، اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے، نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے اپوزیشن ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں