0

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو(پی ایس پی)کی سربراہی میں پولیس افسران کا اعلی سطح اجلاس

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو (پی ایس پی) اکرام اللہ خان کی سربراہی میں پولیس افسران کااعلی سطح اجلاس منعقد۔ڈی پی اوافس ہنگومیں زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواکرام اللہ خان اجلاس کےدوران ضلع بھرمیں قیام امن کوفروغ دینے اورلائحہ عمل مرتب کرنے کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں تمام ڈی ایس پیز اورمختلف تھانوں کےایس ایچ اوزشریک تھے۔اس موقع پرڈی پی اوہنگونےمتعلقہ ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوزپرزوردیاکہ ہنگو’ٹل’دوابہ سمیت تمام تھانوں کی سطح پرتجارتی مراکزبالخصوص جیولری شاپس اوراہم مقامات پردوکان مالکان کوپرائیوٹ گارڈزسیکورٹی کابندبست کرنےاورCCTVکیمرازکی تنصیب سمیت دوکان داران کاڈیٹا بھی مرتب کرنے کی  فوری ہدایات جاری کی گئی۔ساتھ ہی ساتھ ڈی پی اواکرام اللہ خان نے پولیس افسران پرواضح کردیاعدم تعاون کےمرتکب مالکان اورافرادکی نشاندہی کرتے ہوئےقانونی سفارشات ارسال کردیں۔تھانوں کی سطح پراپنےاپنےحدودمیں نائٹ پٹرولنگ پلان کو مرتب کرکےختمی شکل دیکرعمل میں لاتے ہوئے عوامی تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔ڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان نےمزیدہدایات کےتحت شہرکےبازاروں اوراہم مقامات ‘مارکیٹوں پرتجارتی اوقات کےاغاز اوراختتام پرپولیس گشتی ٹیموں کوسخت نگرانی کیساتھ ساتھ شہرمیں گاڑیوں اورپیدل افرادکی نقل وحرکت پرکیمرازکےجدیدٹیکنالوجی سےچیکنگ اورمانیٹرنگ کےعمل کوموثربنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔جبکہ ڈی پی او اکرام اللہ خان نےڈی ایس پیزکوتھانوں کی سطح پرپولیس دربارمنعقدکرانےکےلائحہ عمل کےتحت پولیس اہلکاروں کےمسائل کےحل کوہرصورت یقینی بنائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں