0

ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہئے، شیخ رشید

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔ انہوں نے قومی اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہئے تاکہ جمہوریت اور مضبوط ہو، جمہوریت کی توانائی کے لیے الیکشن میں جو رکاوٹیں ہیں سب کو مل بیٹھ کر دور کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جب انتخابات نزدیک ہوتے ہیں تو لوگوں کے مسائل زندہ ہو جاتے ہیں اور یہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ لوگوں کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں