0

جمرود میں جبہ ڈیم کی بروقت تعمیر اور ان سے متاثرہ افراد کو مراعات دی جائے

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ شاکس میں کھٹیا خیل کے سب سیکشن قلی خیل کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جسمیں قلی خیل کے سرکرہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جرگے میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کی مخالفت نہیں کی جائے گی اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اس موقع پر مشران نے کہا کہ جبہ ڈیم قلی خیل کے علاقے میں بن رہا ہے جسمیں قلی خیل قبیلے کا دو کلو میٹر علاقہ متاثر ہو رہا ہے اورجس میں ان کے گھر بارمتاثر ہو کر لوگ نکل مکانی پر مجبور ہوجائے گے۔جسمیں سینکڑوں گھروں کی آبادی کے ساتھ ساتھ قبرستان، سکولز،مساجد،ہسپتال،جنگلات زرعی زمین وغیرہ شامل ہیں البتہ جبہ ڈیم سے جو لوگ متاثرہو رہے ہیں متبادل جگہ اور مراعات دی جائے۔ اس موقع پر قلی خیل قبیلے نے حاجی منظور قلی خیل کے سربراہی میں مشران کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جسمیں مامل خان، منصف خان،آمیر نواز،خان خیل،ریاز ارمان،حاجی عبدالرحمان،حاجی عبدالمحمد،حاجی معین خان،عبداللہ جان و دیگر شامل ہیں اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قلی خیل قبیلے کی کمیٹی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوگی،اور جبہ ڈیم سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کے لئے مراعات کے حصول کی جدوجہد کرے گی،انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ جبہ ڈیم کا علاقہ قلی خیل قبیلے کا ہے،کسی غیر مقامی لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نا کی جائے اور جبہ ڈیم کی مراعات قلی خیل قبیلے کو دی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں