0

درگئی میں سورن شریف سوئی گیس سپلائی لائن کا افتتاح

درگئی (مانند نیوز ڈیسک) ایم این اے جنید اکبرخان کے فنڈ سے سورن شریف سوئی گیس سپلائی لائن کاافتتاح۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق نائب ناظم یوسی ورتیرحاجی افتخارخان تھے۔اس موقع پر محکمہ سوئی گیس مردان کے انجنئیرخورشیدخان،انجنئیرمحمداویس خان،پیرنورزمان کاکا اوراہل علاقہ کے دیگرعمایدین بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع ملاکنڈکے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسابق نائب ناظم یوسی ورتیرحاجی افتخارخان نے کہاکہ یونین کونسل ورتیرکے تین گاؤں اورملحقہ علاقوں میں گیس پائپ لائن پہلے سے بچایاگیاتھاجبکہ دورافتادہ گاؤں سورن شریف جس کوسوئی گیس،بجلی اوردیگربنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیاتھااورہردورحکومت میں اس پسماندہ گاؤں کویکسرنظراندازکیاگیاآج الحمداللہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حلقہ این اے 8ملاکنڈجنیداکبرخان نے علاقہ عوام سے کیاگیاوعدہ پوراکیااورگاؤں سورن شریف کیلئے سوئی گیس فراہمی کیلئے پائپ پہنچ گیاہے اوراس پرباقاعدہ طورپرکام کاآغازکیاگیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی فتخارخان،محکمہ سوئی گیس مردان کے انجنئیرخورشیدخان،انجنئیرمحمداویس خان،پیرنورزمان کاکا اوردیگرنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت حقیقی عوامی امنگوں کی ترجمانی کررہاہے جنہوں نے روزاول سے عوامی خدمت اور عام آدمی کو ریلیف دینے کاتہیہ کررکھاہے اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے گئے اورعلاقہ عوام کادیرینہ مطالبہ پوراکیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ سورن شریف گیس پائپ لائن سے دوبندیئ فرش کورونہ،انظروبانڈہ، سورباٹ اوردیگرملحقہ علاقے بھی مستفیدہونگے،انہوں نے کہاکہ ضلع ملاکنڈمیں ایم این اے جنیداکبرخان نے ریکارڈترقیاتی کام کاآغازکیاہے اورانشااللہ رفتہ رفتہ تمام ترمسائل ومشکلات پرقابوپایاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ یونین کونسل ورتیرتحصیل درگئی کے پسماندہ علاقوں میں شمارکیاجاتاہے جس کو پچھلے دورحکومتوں میں ترقیاتی کاموں اوردیگرمدات میں یکسرنظراندازکیاگیاجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں،علاقہ عمایدین،منتخب ممبران اورپارٹی کے دیرینہ ورکروں نے ثابت کردیاکہ واقعی پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وصوبائی حکومت نے روزاول سے عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کاتہیہ کررکھاہے۔ حاجی افتخارخانے پیرنورزمان کاکااوردیگرنے اس ضمن میں ایم این اے جنیداکبرخان اورایم پی اے پیرمصورخان غازی کاخصوصی شکریہ بھی اداکیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں