0

سوات میں ماحول دوست اقدامات کے تحت رکشوں کی چیکینگ شروع

سوات (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کے ‘وی ای ٹی ایس’ سوات کے ماہرین نے مینگورہ میں چلنے والے رکشوں کی ماحول دوست اقدامات کے تحت چیکینگ شروع کردی ہے۔ چیکینگ اس مہم کا حصہ ہے جسمیں رکشوں کو ویحیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزار کر سرٹیفکیٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے وی ای ٹی ایس سوات کے انچارج امتیاز احمد نے ٹیم کے ہمراہ مہم کا آغاز کیا اور پہلے مرحلے میں 130 رکشوں کو معائنے کے مرحلے سے گزارا گیا۔ 30 رکشوں کو ماحول دوست قرار دیتے ہوئے پاس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جبکہ 100 رکشوں کو چالان کیا گیا۔ مہم میں وی ای ٹی ایس ماہرین اور انجنئیرز جدید مشینری کے ذریعے روڈ پر ہی رکشوں کی چیکینگ کررہے ہیں۔ مہم کے حوالے سے امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ 2 سٹروک رکشے ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں جن کو 4 سٹروک میں تبدیل کرنے کے لئے اقدامات ہورہے ہیں اور بتدریج 2 سٹروک رکشوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھواں خارج کرنے والے گاڑیوں کو موٹر وہیکل رولز 1969 اور پاکستان ماحولیاتی ایکٹ 1997 کے تحت چالان کئے جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ کے بیشتر شہر بشمول مینگورہ اس وقت ہوائی آلودگی سے متاثر ہیں جسکی بڑی وجہ دھواں چھوڑتی گاڑیاں ہیں۔ 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں