0

سینیٹ انتخابات، کے پی اسمبلی میں ملاقات کیلئے آنے والے مہمانوں پر پابندی عائد

پشاور (مانند نویز ڈیسک) اسمبلی سیکرٹریٹ میں سینیٹ انتخابات کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی میں ملاقات کے لئے آنے والے مہمانوں پر پابندی عائد رہی۔ کسی بھی رکن کے ساتھ گن مین یا دیگر غیر متعلقہ افراد کو بھی داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ سینٹ انتخابات کے موقع پر صرف ممبران صوبائی اسمبلی اور ان کے ڈرائیور ہی اسمبلی میں داخل ہوسکے۔ اسمبلی کی جانب سے ایشو کئے گئے تمام گیٹ پاس بھی منسوخ کردیئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں