0

ملاکنڈ ڈپٹی کمشنر کا انسداد پولیو مہم سے متعلق انتظامات پر اطمینان کا اظہار

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس سہیل خان نے انسداد پولیو مہم سے متعلق انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام ذمہ داران اپنے فرائض کی بجا آوری میں تندہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہم کیلئے مقرر کردہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں 29 مارچ سے شروع ہونے والے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر انوارلحق،اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ کے علاوہ محکمہ صحت،ای پی ائی،ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں 29 مارچ سے شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ انسداد پولیومہم کی کامیابی کیلئے 527 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں پانچ سال سے کم عمر ایک لاکھ 48 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے کہا کہ مہم کے دوران تمام افسران و اہلکار باہمی تعاون کامظاہرہ کریں اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ 29 مارچ سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے۔اس موقع پر انہوں نے تمام والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ 29 مارچ سے شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ عمر بھر کیلئے اپاہج کردینے والے پولیو وائرس کے ممکن خاتمے کا خواب شرمند ہ تعبیر ہوسکے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع ملاکنڈ کو انسداد پولیو فری ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے اوراس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں