0

خطے میں خوشحالی کیلئے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، عمران خان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں خوشحالی کیلئے  تجارتی سرگرمیوں کافروغ وقت کی ضرورت ہے پائیدار ترقی کے حصول کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔ سی پیک کے ذریعے  افغانستان  سمیت مشرق وسطیٰ تک رسائی اہمیت کی حامل ہے۔ کورونا جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے  ہمیں صحت کے شعبے کو مزید ترقی دینا ہوگا۔ کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے عالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیرصدارت اقتصادی تعاون تنظیم کے 14 ویں ورچوئلسربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے کہاکہ سربراہ اجلاس کا افتتاح میرے لئے باعث فخر ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کو سربراہ اجلاس کی صدارت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ترکمانستان کو آئندہ اجلاس کی سربراہی ملنے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اقتصادی تعاون کی تنظیم علاقائی تر قی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  انتہائی اہمیت  کی حامل ہے۔ سربراہ اجلاس کا مقصدعلاقائی اقتصادی ترقی  کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ دنیا بھر میں کورونا وباء کی وجہ معیشت کو شدید نقصان  پہنچا۔ کورونا وباء کی وجہ سے معاشی و سماجی مضمرات کامکمل تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے۔ ہم نے عوام کو وباء سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ انہیں بھوک سے بھی بچایا۔ معاشی مشکلات کے  باوجود ہماری حکومت نے غیر معمولی اقدامات کیے  احساس پروگرام کے تحت عوام کو نقدرقوم فراہم کی گئیں۔ پاکستان میں کورونا ویکسین  کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ کورونا  وباء سے بچاؤ کیلئے عالمی سطح پر  ویکسین  کی مساویانہ  فراہمی ضروری ہے۔ وزیراعظم  نے کہاکہ مقبوضہ وادی  میں کورونا وباء کی آڑ میں لوگوں کو دیوار  سے لگایا گیا اور مظالم بڑھا دئیے گئے۔ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مسلمانوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے پاکستان اور ترکی مل کر کاوشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔ افغان امن عمل خطے کو پائیدار  ترقی کی طرف  لے جانے میں معاون ہوگا۔کورونا جیسے  چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں صحت کے شعبے کومزید ترقی دینا ہوگی۔ سی پیک کے ذریعے افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ تک رسائی اہمیت کی حامل ہے۔ خطے میں خوشحالی کیلئے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں